Time 24 اگست ، 2023
پاکستان

پولیس کو عمران خان کو 9 مئی سے متعلق 6 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت

 
پولیس نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران خان کو 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی/ فائل فوٹو
پولیس نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران خان کو 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی/ فائل فوٹو

لاہور : پولیس کو  9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 6 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت مل گئی۔

پولیس نے لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

پولیس کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل میں ہیں، ان سے 9 مئی کے کیسز میں تفتیش کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کو 6 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس،کلمہ چوک پرکنٹینر جلانے کے کیس، تھانہ شادمان جلانے کا کیس اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کےکیس میں عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت دی ہے۔

مزید خبریں :