Time 27 اگست ، 2023
کھیل

پیس اینڈ فرینڈ شپ گیمز: پاکستان کے سید محمد نے ووشو میں گولڈ میڈل جیت لیا

فوٹو جیونیوز
فوٹو جیونیوز

پاکستان کے سید محمد نے ایران میں ہونے والے پیس اینڈ فرینڈ شپ گیمز  میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

پیس اینڈ فرینڈ شپ گیمز کا انعقاد ایران کے شہر زاہدان میں کیا گیا جس میں پاکستان کے علاوہ ایران، عراق، افغانستان اور سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔

سید محمد نے ووشو کی 60 کلو گرام کلاس کے فائنل میں ایرانی حریف کو شکست دی جبکہ پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو فائنل میں ایرانی کھلاڑیوں سے شکست ہوئی۔

فوٹو جیونیوز
فوٹو جیونیوز

 56 کلو گرام کلاس میں پاکستان کے جعفر علی، 65 کلو گرام کلاس میں احسان اللہ اور 75 کلو گرام کلاس میں میروائس نے سلور میڈلز جیتے۔

ووشو کے مجموعی مقابلوں میں ایران نے پہلی اور پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ  افغانستان کا تیسرا نمبر رہا، سری لنکا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی اور عراق پانچویں نمبر  پر رہا۔

مزید خبریں :