Time 28 اگست ، 2023
جرائم

راولپنڈی: دن دیہاڑے ڈاکوؤں کی خاتون سے ڈکیتی، بہیمانہ تشدد بھی کیا

راولپنڈی میں دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے راہ چلتی خاتون کو دبوچ کر تشدد کا نشانہ بنایا، ہراساں کیا اور  زمین پر گرا کر پرس چھین لیا۔

تھانہ وارث کے علاقہ محلہ حکمداد میں برقعہ پوش خاتون اپنے گھر سے والدہ کےگھر جا رہی تھی کہ گلی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے خاتون کو  اکیلے  پاکر گھیرلیا۔

ڈاکوؤں نے خاتون کو پہلے دبوچا پھر اس کے پرس سے طلائی زیورات، موبائل فون اور نقدی نکال لی، خاتون کی جانب سے مزاحمت کرنے  پر ڈاکوؤں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا، ہراساں کیا اور لاتیں مار کر نیچےگرا دیا، ملزمان موقع سے اسلحہ لہراتے ہوئے فرار  ہوگئے۔

واقعےکی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کے ساتھ ڈاکوؤں کی دست درازی اور ڈکیتی کے مناظر  واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔

تھانہ وارث خان پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعےکی تحقیات شروع کردی ہے۔

سی پی او راولپنڈی نے خاتون سے ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لے کر ایس پی راول سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام ذرائع استعمال کرتے ہوئے ٹریس کیا جارہا ہے، ایس پی راول فیصل سلیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

مزید خبریں :