Time 29 اگست ، 2023
پاکستان

توشہ خانہ کیس: وفاق نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی

توشہ خانہ نئے رولز کی روشنی میں اپیل واپس لینا چاہتے ہیں: ڈپٹی اٹارنی جنرل کا عدالت میں مؤقف/ فائل فوٹو
توشہ خانہ نئے رولز کی روشنی میں اپیل واپس لینا چاہتے ہیں: ڈپٹی اٹارنی جنرل کا عدالت میں مؤقف/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے خلاف دائراپیل واپس لےلی۔

سپریم کورٹ میں توشہ خانہ تحائف کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت سے کہا کہ توشہ خانہ نئے رولز کی روشنی میں اپیل واپس لینا چاہتے ہیں۔

اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ رولزپرنہ جائیں، توشہ خانہ پرپہلے ہی بہت شرمندگی ہوچکی ہے، رولز کی بات کریں گے تو سوال اٹھائیں گے کس قانون کے تحت قواعد بنائے ہیں، اس لیے قواعد کی بات رہنے دیں اپیل واپس لے رہے ہیں تو ایسے ہی لیں۔

توشہ خانہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا حکم 

لاہور ہائیکورٹ نے 22 مارچ 2023 کو 1990 سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنےکا حکم دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیر احمد کی درخواست نمٹا دی، درخواست گزار نے قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

عدالت نے 1990سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنےکا حکم دیتے ہوئےکہا ہےکہ جس دوست ملک نے تحائف دیے وہ بھی بتایا جائے، کوئی چیز چھپائی نہیں جاسکتی، سارا ریکارڈ پبلک کیا جائے۔


مزید خبریں :