23 فروری ، 2012
دبئی…پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یہاں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 145رنز کا ہدف دیا ہے۔اس سے قبل انگلش کپتان اسٹورٹ براڈ نے ٹاس کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس پر گرین شرٹس نے اپنے مقررہ 20اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 144رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔پاکستانی اوپنرز نے کسی حد اچھا آغاز فراہم کیا تاہم بعد میں تیزی سے وکٹیں گرنے لگیں اور 73پر پانچ پلیئرز پویلین لوٹ چکے تھے۔لیکن اس موقع پر کپتان مصباح الحق26(ناٹ آؤٹ) اور سابق کپتان شعیب ملک 39نے شاندار بیٹنگ کی اور وکٹوں کے گرنے کے سلسلے کو روک کر مجموعے کو 144تک پہنچایا اور بیسویں اوور کی آخری گیند پر تیزی اسکور کرنے کی کوشش میں شعیب ملک آؤٹ ہوئے دونوں بیٹسمینوں کے درمیان 71رنز کی شراکت قائم ہوئی،دیگر قابل ذکر بیٹسمینوں میں حفیظ 23،اویس ضیا18اور اسد شفیق 19شامل ہیں۔ جس کے نتیجے میں پاکستان میچ میں واپس آیا۔انگلینڈ کی جانب سے گریم سوان سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے اور انھوں نے تین وکٹیں لیں، انکے علاوہ اسٹیفن فن اور ڈیرن باچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔