Time 30 اگست ، 2023
پاکستان

بہاولنگر کے فلڈ ریلیف کیمپ میں خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام سیلاب خان رکھ دیا

بہاولنگر کے فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب سے متاثرہ خاتون نے بیٹے کو جنم دیا جس کے بعد کیمپ میں خوشی کا سماں ہے۔

بہاولنگر میں فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب سے متاثرہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی، کیمپ میں رہائش پذیر خاتون کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیاگیا جہاں خاتون نے بیٹے کو جنم دیا۔

بچے کی پیدائش سے کیمپ میں خوشی کا سماں چھاگیا اور والد نے مٹھائی بھی تقسیم کی۔ والد نے بچے کا نام سیلاب خان رکھ دیا۔

ادھر دریا ستلج میں احمد پورشرقیہ کے مقام پر سیلابی ریلے سے درجنوں دیہات اور بستیاں متاثر ہیں، ہزار ایکڑ پر کھڑی کپاس، مکئی اور چارے کی فصلیں ڈوب گئیں۔

سیلابی پانی سے لودھراں اور کہروڑپکا میں بھی 325 بستیاں اور تقریباً 50 ہزار ایکڑ پر کاشت کپاس، مکئی اور دیگر فصلیں متاثر ہوئیں۔

ضلع وہاڑی میں دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور ضلع بھر کے 80 دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے جبکہ متاثرین کیلئے تین خیمہ بستیوں سمیت 20 ریلیف کیمپس کام کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :