پاکستان

ایف آئی اے نے کراچی پورٹ سے چھالیہ کے 4 کنٹینر ضبط کرلیے

چھالیہ غیر قانونی طریقے سے اسمگل کی گئی تھی اور چھالیہ کی اسمگلنگ میں 4 مختلف کمپنیاں ملوث ہیں: ایف آئی اے/ فوٹو ایف آئی اے
چھالیہ غیر قانونی طریقے سے اسمگل کی گئی تھی اور چھالیہ کی اسمگلنگ میں 4 مختلف کمپنیاں ملوث ہیں: ایف آئی اے/ فوٹو ایف آئی اے

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی بندرگاہ پر چھالیہ سے بھرے 4 کنٹینر ضبط کرلیے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق چھالیہ غیر قانونی طریقے سے اسمگل کی گئی تھی اور  چھالیہ کی اسمگلنگ میں 4 مختلف کمپنیاں ملوث ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ غیر قانونی چھالیہ درآمد کرنے والی کمپنیوں میں انسہ فوڈ، کرن فوڈ، ال عزیز اور سنی فوڈ ملوث ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق چار کنٹینرز سے مجموعی طور پر 56 ٹن اسمگل چھالیہ برآمد ہوئی۔

مزید خبریں :