Time 31 اگست ، 2023
پاکستان

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل

عدالت نے شائستہ سہیل کی تعیناتی کا 31 جولائی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایچ ای سی آئندہ سماعت تک کسی اور افسر کو تعینات کر سکتا ہے۔ فوٹو فائل
عدالت نے شائستہ سہیل کی تعیناتی کا 31 جولائی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایچ ای سی آئندہ سماعت تک کسی اور افسر کو تعینات کر سکتا ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) شائستہ سہیل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) شائستہ سہیل کی تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی سربراہی میں ہوئی۔

دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے شائستہ سہیل کی تعیناتی کا 31 جولائی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایچ ای سی آئندہ سماعت تک کام جاری رکھنےکیلئے کسی اور افسر کو تعینات کر سکتا ہے۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے ایچ ای سی کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لیے 14 ستمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ سائستہ سہیل کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعیناتی ایچ ای سی قانون کے مطابق نہیں۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ حکومت نے پارلیمنٹ سے قانون سازی کر کے ایچ ای سی کےچیئرمین سے وفاقی وزیرکا درجہ واپس لے لیا تھا اور اس بات کی بھی منظوری دی تھی کہ ایچ ای اسی کے قوانین کی منظوری وزارت تعلیم دے گی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرکی تعیناتی حکومت کرے گی۔

مزید خبریں :