Time 04 ستمبر ، 2023
کاروبار

پی ایس کیو سی اے کی خلاف ضابطہ اربوں روپے کی سرمایہ کاری کا انکشاف

فنانس ڈویژن کی واضح ہدایات کے باوجود پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے 4176ملین روپے سے زائد کی غیر مجاز سرمایہ کاری کی گئی۔ فوٹو فائل
 فنانس ڈویژن کی واضح ہدایات کے باوجود پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے 4176ملین روپے سے زائد کی غیر مجاز سرمایہ کاری کی گئی۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے)کی جانب سے مبینہ طور پر خلاف ضابطہ اربوں روپے کی سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے۔

 فنانس ڈویژن کی واضح ہدایات کے باوجود پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے 4176ملین روپے سے زائد کی غیر مجاز سرمایہ کاری کی گئی ہے، آڈٹ پیرا میں سرمایہ کاری واپس لیکر اضافی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق فنانس ڈویژن نے 18مئی 2022کو آفس میمورنڈم کے ذریعے بینکوں کے ساتھ سرمایہ کاری واپس لینے کی ہدایات جاری کیں، پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے نیشنل بینک کے ساتھ 4176 اعشاریہ 596 ملین روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی تھی۔

فنانس ڈویژن کی واضح ہدایات کے باوجود پی ایس کیو سی اے نے نیشنل بینک کے ساتھ دوبارہ سرمایہ کی جو فنانس ڈویژن کی ہدایات کی سراسر خلاف ورزی تھی۔

نوٹ: یہ خبر آج 4 ستمبر 2023 کے جنگ اخبار میں شائع ہوئی ہے

مزید خبریں :