پاکستان
24 فروری ، 2012

لاہور: گھر کے گیراج پرگرنیوالے طیارے کا ملبہ تاحال ہٹایا نہیں جا سکا

 لاہور: گھر کے گیراج پرگرنیوالے طیارے کا ملبہ تاحال ہٹایا نہیں جا سکا

لاہور … لاہور میں جمعرات کی دوپہر ماڈل کے ایچ بلاک میں ایک گھر کے گیراج میں گرنے والے طیارے کا ملبہ ابھی تک ہٹایا نہیں جا سکا،سول ایوی ایشن اتھارٹی کی انسپکشن ٹیم نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا، جمعرات کی دوپہر ماڈل ٹاوٴن میں گرنے والے سیسنا طیارے کا ملبہ ابھی تک وہیں پڑا ہے،متعلقہ حکام نے جائے حادثہ پر سیکیورٹی تعینات کر دی ہے،رات ہونے کے باوجود لوگ فیملیز کے ساتھ گرنے والے جہاز کو دیکھنے کیلئے آتے رہے،کراچی سے آنے والی سول ایوی ایشن کی انسپکشن ٹیم نے بھی جائے حادثہ کا معائنہ کیا،انسپکشن ٹیم کے سربراہ غلام مصطفیٰ میرانی نے کہا کہ انہوں نے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں،تاہم جہاز کیسے کریش ہوا،یہ بتانا ابھی مشکل ہے، تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی وجوہات بتائی جاسکیں گی۔دوسری طرف خاتون انسٹرکٹر انیتا قریشی اور تربیتی پائلٹ وقارآصف کی میتیں پوسٹمارٹم کیلئے جناح اسپتال میں موجود ہیں،جنہیں لینے کیلئے کراچی سے لواحقین بھی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

مزید خبریں :