رکشا بندھن: بھائی سے شگون کے پیسے نہ ملنے پر نندوں نے بھابھی کو مارنا شروع کردیا

حالت غیر ہونے پر خاتون کو دہلی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی__فوٹو: فائل
حالت غیر ہونے پر خاتون کو دہلی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی__فوٹو: فائل

بھارت میں 30 اور 31 اگست کو تہوار 'رکشا بندھن' منایا گیا جس میں لڑکیاں اپنے بھائیوں یا کزنز کو راکھی باندھتی ہیں، یہ ہندو مذہب کا وہ تہوار ہے جس میں راکھی باندھنے کا مطلب ہوتا ہے کہ بھائی اب زندگی بھر کے لیے بہنوں کی حفاظت کریں گے۔

اسی تہوار کے دوران نئی دہلی کے ایک گھر میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں نندوں نے اپنی بھابھی کو دیگر رشتے داروں کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ جب متاثرہ خاتون کی نندیں گھر پر رکشا بندھن کے تہوار کے لیے آئیں اور انہوں نے بھائی کو راکھی باندھی تو بہنوں نے 21 ہزار بھارتی روپے کا تقاضہ کیا۔

خاتون نے نندوں کے اس مطالبے پر سوال کھڑا کیا اور وہیں سے بحث شروع ہوگئی۔

بعدازاں یہ لفظی لڑائی ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی اور شگون کی رقم نہ ملنے پر نندوں نے اپنی بھاوج کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔

مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کی خواتین رشتے داروں نے اس وقت اسے زیادہ مارا جب اس نے واقعے کے بارے میں پولیس کو مطلع کرنے کی کوشش کی۔

بعدازاں حالت غیر ہونے پر خاتون کو دہلی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔

واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے پولیس نے کہا کہ خاتون نرس کے طور پر کام کرتی ہے اور اس کی نندوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید خبریں :