06 ستمبر ، 2023
جنوبی وزیرستان: لدھا کے علاقے شکتوئی شابی خیل میں گھرپر مارٹر گولہ گرگیا۔
پولیس کے مطابق گھر پر مارٹرگولہ پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مارٹر گولہ نامعلوم سمت سے گھر پر آگرا جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور 4 بچے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی گھر کے مکینوں کو اسپتال لے جایا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔