پاکستان
08 جنوری ، 2013

لاہور: کینیڈین نژاد بھارتی خاتون کو قتل کئے جانے کا انکشاف

لاہور: کینیڈین نژاد بھارتی خاتون کو قتل کئے جانے کا انکشاف

لاہور…لاہور میں چند ماہ پہلے پْراسرارطورپر غائب ہونیوالی کینیڈین نژاد بھارتی خاتون کو قتل کئے جانے کا انکشاف ہواہے۔پولیس کے مطابق ایک گرفتار ملزم نے بتایاکہ راجوندرکور کوقتل کرکے لاش نہر میں بہا دی تھی،مقتولہ کی لاش ابھی تک نہیں مل سکی۔25 اگست 2012 ء کو کینیڈین نژاد بھارتی خاتون راجوندرکورسوئیٹزرلینڈ سے لاہورآتے ہی پْراسرارطور پر غائب ہو گئیں،راجویندر کور ایک سوئس بنک کی ملازمہ اوربھارتی پنجاب کے نائب وزیر اعلیٰ سکھ بیر سنگھ بادل کی قریبی عزیزہ تھیں۔پولیس نے راجویندرکے زیرِاستعمال موبائل فون کے ذریعے ایک ملزم شہزاد حسین کوٹریس کرکے گرفتارکیا،جس نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتھی شاہد غضنفر سیمل کرراجوندر کور کو ایک ہوٹل میں نشہ آور چائے پلائی اور پھندا دے کر قتل کر دیا ، ملزموں نے لاش خان پور نہرمیں بہا دی،شاہد غضنفر راجویندرکورکاقیمتی سامان اپنے ساتھ جرمنی لے گیا ،شہزاد کے مطابق شاہد نے مقتولہ سے سوا کروڑ روپے لے رکھے تھے،اور وہ رقم واپس لینے کیلئے لاہور آئی تھی۔ پولیس کو تلاش کے باوجودابھی تک راجوندر کی لاش نہیں مل سکی۔

مزید خبریں :