چین نے سرکاری ملازمین کو دفاتر میں آئی فونز اور دیگر غیر ملکی ڈیوائسز کے استعمال سے روک دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چین نے سرکاری ملازمین کو دفاتر میں آئی فونز اور دیگر غیر ملکی ڈیوائسز کے استعمال سے روک دیا۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق چین میں سرکاری ملازمین کو دفتری اوقات میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئی فونز اور دیگر غیر ملکی ڈیوائسز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کو آئی فونز اور غیر ملکی ڈیوائسز دفاتر نہ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق چینی حکام کی جانب سے خبر پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں امریکا اور یورپی ممالک بھی سکیورٹی خدشات کے باعث سرکاری سطح پر چینی کمپنی کے اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگا چکے ہیں۔

چین کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب جلد ہی آئی فونز کے نئے ماڈل متعارف کروائے جانے ہیں۔

اس سال آئی فون 15 سیریز میں 4 نئے ماڈلز کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، یہ سیریز آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر مشتمل ہوگی۔

مزید خبریں :