دنیا
08 جنوری ، 2013

شہابی پتھر ’بلیک بیوٹی‘ سے مریخ کے سیارے کی ساخت معلوم ہوگی

شہابی پتھر ’بلیک بیوٹی‘ سے مریخ کے سیارے کی ساخت معلوم ہوگی

نیویارک…ناسا کے مطابق شہابی پتھر ’بلیک بیوٹی‘ سے معلوم ہو سکتا کہ کبھی گرم اور پانی رکھنے والا مریخ کس طرح موجودہ ٹھنڈے اور خشک سیارے میں بدلا۔ شہابی پتھر بلیک بیوٹی 2011ء میں مراکش کے صحارا ریگستان سے ملا تھا۔ مریخ کا بلیک بیوٹی 320 گرام وزنی ہے، جس میں پانی کی مقدار دیگر شہابی پتھروں کے مقابلے میں 10 گنا تک زیادہ ہے۔ امریکی سائنسدانوں کے مطابق یہ پتھر 2.1 ارب سال قبل وجود میں آیا تھا۔ بلیک بیوٹی پر تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ کارل آگی Carl Agee کیمطابق بہت سے سائنسدانوں کے خیال میں مریخ اپنی ابتدائی تاریخ میں ایک گرم اور پانی رکھنے والا سیارہ رہا ہے، تاہم اس سیارے کا موسم اور حالات وقت گزرنے کے ساتھ تبدیل ہو گئے۔

مزید خبریں :