Time 07 ستمبر ، 2023
پاکستان

لیسکو ریجن میں گرینڈ آپریشن کے دوران بجلی چوری میں ملوث اہم شخصیات کی نشاندہی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور : لیسکو  ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ  آپریشن کے دوران اہم شخصیات سمیت 330 بجلی چوروں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق کارروائی کے دوران 130ایف آئی آر درج کرکے 11 ملزمان کو  گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی مہر سعید ظفر پڈہار بھی  بجلی چوری میں ملوث پائےگئے، ان پر 8620 یونٹس کے 2 لاکھ 50 ہزار روپے چارج کردیے گئے، سابق چیئرمین ضلع کونسل رانا ایوب کو 1096 یونٹس کے 69 ہزار 457 روپے چارج کیےگئے، سابق وائس چیئرمین اللہ توکل کو 5 ہزار 156 یونٹس کے 2 لاکھ 68 ہزار 112 روپے چارج کیےگئے، پی ٹی آئی رہنماطارق جاویدکو 4 ہزار 753 یونٹس کے 2 لاکھ 5 ہزار247 روپے چارج کیےگئے۔

ترجمان لیسکو نے بتایا کہ  ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کو 71 ہزار 943 یونٹس کے 35 لاکھ 97 ہزار 150 روپے چارج کیےگئے، 330 ملزمان کو مجموعی طور پر 4 کروڑ 74 لاکھ 27 ہزار روپے چارج کیےگئے۔

واضح رہےکہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے یہ کریک ڈاؤن نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر کیا جارہا ہے۔

 گزشتہ روز نگران وزیر توانائی محمد علی نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوتی اور لوگ بل ادا نہیں کرتے اس وقت تک عوام کو سستی بجلی نہیں ملے گی۔

مزید خبریں :