08 جنوری ، 2013
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کا رہائشی سوئی گیس سے دم گھٹنے کے بعد ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق سیٹلائیٹ ٹاون موسی کالونی کے علا قے میں ڈرائیور عبدالظاہر اپنے کمرے میں سوئی گیس کا ہیٹر جلتا ہوا چھوڑ کر سو گیا رات کے کسی پہر کمرے میں آکسیجن کی کمی کے با عث اسکا دم گھٹ گیا اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملا صبح جب اسکے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹانے کے باعث باہر نہیں نکلا تو کمرے کا دروازہ توڑ کر اس کو مردہ حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے پورسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔