08 ستمبر ، 2023
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے صوبے بھر میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا۔
کیسکو چیف عبدالکریم جمالی نے بتایا کہ نوشکی، پشین، خانوزئی اور لورالائی میں 67 بجلی چوروں کے کنکشنز منقطع اور برقی آلات ضبط کرلیے گئے ہیں جبکہ بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروادی گئی ہیں۔
کیسکو چیف کے مطابق خضدار میں 50 نادہندگان کے کنکشنز منقطع کر دیے گئے ہیں، سبی میں بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر 8 جبکہ لورالائی میں 4 ٹرانسفارمرز بھی اتار دیے گئے ہیں۔
عبد الکریم جمالی نے بتایا کہ کوئٹہ میں تقریبا 2 کروڑ 30 لاکھ کی نادہندہ سیمنٹ فیکٹری اور 44 لاکھ روپے کی نادہندہ ایک آئس فیکٹری کے کنکشنز بھی بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردیے گئے ہیں۔