کراچی: بجلی کا کنڈا لگانے سے منع کرنے پر جھگڑا، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کنڈا لگانے والا بجلی چور گروپ چوری کی بجلی کے بدلے رقم وصول کرتا تھا: پولیس— فوٹو: فائل
کنڈا لگانے والا بجلی چور گروپ چوری کی بجلی کے بدلے رقم وصول کرتا تھا: پولیس— فوٹو: فائل

کراچی میں بجلی کا کنڈا لگانے سے منع کرنے پر جگھڑے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سرجانی سیکٹر فور سی کےعلاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جھگڑا بجلی کے تاروں میں کنڈا لگانے پر ہوا، فائرنگ کرنے والا گروپ چوری کی بجلی کے بدلے رقم وصول کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بجلی چور گروپ کی فائرنگ سے حبیب اللہ نامی شخص جاں بحق ہو گیا جو جماعت اسلامی کا کونسلر بتایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :