دنیا
02 جنوری ، 2012

مصر: حکام کا غیر سرکاری تنظیموں کے دفاتر پر چھاپوں کا دفاع

قاہرہ…جنگ نیوز…مصری حکام نے غیر سرکاری تنظیموں کے 17 دفاتر پر چھاپوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی تنظیموں نے جنوری میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے غیر قانونی طور پر اپنے دفاتر کھول رکھے تھے جن کے خلاف کارروائی ضروری تھی۔ مصر کی عبوری حکومت کی جانب سے دارالحکومت قاہرہ اور نواح میں کام کرنے والی غیر سرکاری غیر ملکی این جی اوز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس پر امریکہ نے مصر کیلئے امداد کے پروگرام کے بارے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ پیر کو مصر کے دو وزراء وزیر پلاننگ اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن فائزہ عبدالنجا اور وزیر انصاف عدیل عبدالحمید عبدالله نے اپنے بیان میں این جی اوز کے خلاف کریک ڈاؤن کا دفاع کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ غیر ملکی تنظیموں نے مصر میں 25 جنوری کے انقلاب کے بعد سے غیر قانونی طور پر اپنے دفاتر کھول کر مصری قوانین کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہاکہ یہ تنظیمیں سیاسی فنڈنگ میں مصروف تھیں جوکہ دنیا کے تمام ممالک بشمول امریکہ میں ممنوع ہیں۔ اس طرح کی تنظیمیں نہ تو سیاسی تنظیموں کو فنڈنگ دے سکتی ہیں اور نہ ہی ان کیلئے کسی قسم کی سرگرمیوں کے اہتمام کی ذمہ دار ہوتی ہیں۔

مزید خبریں :