دنیا
08 جنوری ، 2013

دنیا کے مختلف ممالک میں موسم کے الگ الگ رنگ

دنیا کے مختلف ممالک میں موسم کے الگ الگ رنگ

کراچی…دنیا کے مختلف ملکوں میں موسم الگ الگ رنگ دکھا رہا ہے۔ بھارت اور چین میں سردی ہے تو برازیل میں سیلاب اور مشرق وسطی کے ممالک طوفان سے نبرد آزما ہیں۔بھارت کے شمالی حصوں میں جاری سردی کی شدید لہر نے معمولات زندگی درہم برہم کردیئے ہیں۔نئی دلی میں بے گھر افراد سردی کی شدت کے باعث کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔چین کے مختلف حصوں میں برفباری کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے۔ چین میں گذشتہ تین دہائیوں کے دوران پڑنے والی سردی کی شدید ترین لہر ہے۔ سردی کی وجہ سے ٹریفک اور پروازوں کا نظام متاثر ہوا ہے۔ سمندر میں برف جمنے سے ایک ہزار سے زائد جہاز پھنس گئے ہیں۔دوسری جانب برازیل کے شہر ریو ڈی جینیرو میں موسلا دھار بارشوں کے باعث آنے والے طوفان کے بعد بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ریو ڈی جینرو میں آنیوالے طوفان سے دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 100سے زائد بے گھر ہیں۔مشرق وسطی میں آنے والے طوفان سے کئی سو افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ فلسطینی علاقوں غزہ اور خان یونس میں رکارڈ بارشوں سے صورتحال خراب ہوگئی ہے اورکئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

مزید خبریں :