Time 08 ستمبر ، 2023
جرائم

کراچی میں فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کونسلر جاں بحق، 2 افراد زخمی

حبیب اللہ اور علاقے کے دیگر افراد نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پیسے دینے سے منع کیا تھا: پولیس۔ فوٹو جماعت اسلامی
حبیب اللہ اور علاقے کے دیگر افراد نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پیسے دینے سے منع کیا تھا: پولیس۔ فوٹو جماعت اسلامی

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کونسلر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔

سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 سی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، جاں بحق شخص کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو جماعت اسلامی کا کونسلر تھا۔

پولیس کے مطابق جھگڑا بجلی کی تاروں میں کنڈا لگانے پر ہوا، فائرنگ کرنے والا گروپ چوری کی بجلی کے بدلے رقم وصول کرتا ہے، حبیب اللہ اور علاقے کے دیگر افراد نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پیسے دینے سے منع کیا تھا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے عباسی شہید اسپتال پہنچے اور الزام عائد کیا کہ کنڈا مافیا پیپلز پارٹی کی سرپرستی پر کام کر رہی ہے، واقعہ حکومت کے لیے شرمناک ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

دوسری جانب سرجانی یو سی 7 کے چیئرمین اونیب علی کاظمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پوری مافیا ہے جنہوں نے لوگوں کے گھروں پر بھی قبضہ کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :