پاکستان
08 جنوری ، 2013

ملتان سمیت جنوبی پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں

ملتان…ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر علاقہ دھند کی لپیٹ میں ہیں دھند سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جنوبی پنجاب میں آج کل صبح اور شام کے اوقات میں دھند کی شدت سے حد نگاہ صفر ہو جاتا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کی یہ شدت مزید چند دن تک برقرار رہے گی اور 15 جنوری تک یہی صورتحال رہے گی جس کے بعد بارشوں سے دھند اور سردی میں کمی آئے گی ملتان میں پچھلے چند دنوں سے درجہ حرارت گر کر 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک پنہچ گیا ہے سردی سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :