08 جنوری ، 2013
بغداد…عراق میں امن و استحکام کے لیے کئی نوجوان اسٹریٹ کنسرٹ کرنے گھروں سے نکل آئے ،دارالحکومت بغداد کے نیشنل تھیٹر کے سامنے 20 سے زائد نوجوان اکٹھے ہوئے اور امن وسکون کے لیے فضاوں میں مدھر دھنیں بکھیرنا شروع کردیں ۔ الیکٹرک مکس میوزیکل انسٹورمنٹس سے نوجوان موسیقاروں نے عراق کا قومی ترانہ بھی پیش کیا، کنسرٹ انتظامیہ کاکہنا تھا کہ وہ دہشت گرد ملک نہیں اور نہ ہی کسی مذہب کی شدت پسندی کی حمایت کرتے ہیں۔