پاکستان
08 جنوری ، 2013

ڈیرہ غازی خان:پولیس نے چھ سالہبچیکو اشتہاری قرار دے دیا

ڈیرہ غازی خان:پولیس نے چھ سالہبچیکو اشتہاری قرار دے دیا

ڈیرہ غازی خان…ڈیرہ غازی خان میں مل نقشہ کی منظوری کے بغیر تعمیر کرنے کے الزام پر چھ سالہ بچہ پر مقدمے کے اندراج کے بعد اسے پولیس اوفنڈر کے تحت اشتہاری قرار دے دیا ہے ۔پولیس کے مطابق ڈی جی خان کے علاقے کوٹ مبارک میں ایک آئل مل کئی سالوں سے قائم ہے ٹی ایم اے کے بلڈنگ انسپکٹر نے پولیس درخواست دی تھی کہ آئل مل کے نقشے کی منظوری کے بغیر تعمیر کیاگیا ہے جس پر پولیس نے ایک سال قبل مقدمہ درج کرلیا تھا اور عدم گرفتاری پر پولیس نے چھ سالہ حمزہ کو اشتہاری قرار دے دیا ،بچہ کے چچا نے بتایا کہ پولیس بچے کی گرفتاری کیلئے باربار چھاپے مارتی رہی ہے ، دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ آئل مل کے مالک کے خلاف ہے اور مالک نظر حسین نے آئل مل اپنے پوتے چھ سالہ حمزہ کے نام پر کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے مقدمہ میں بچہ کا نام درج کیاگیا ہے تاہم بچے کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی۔

مزید خبریں :