11 ستمبر ، 2023
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان میں جی بی ایل اے 13 استور ون کے سرکاری نتائج روک دیے۔
ن لیگ کے امیدوار رانا فرمان نے حلقے میں تعمیراتی کام کیلئے رشوت اور ووٹ حاصل کرنے کیلئے پانی کے پائپ کی تقسیم کا الزام لگایا۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے کہا کہ پہلی اور دوسری نمبرپرآنے والے دونوں امیدواروں کو 14ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک سرکاری نتائج جاری نہیں کیےجائیں گے۔
نتیجے کے اعلان میں تاخیر کے خلاف استور میں پی ٹی آئی کا دھرنا دوسرے روزبھی جاری ہے اور آر او آفس کے سامنے سڑک بلاک ہے۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی بی ایل اے 13استور ون میں پی ٹی آئی کے محمد خورشید خان نے 994ووٹوں کی برتری سےمیدان مارلیا تھا۔
پی ٹی آئی کے خورشید احمد 6164 ووٹ لیے جبکہ ن لیگ کے فرمان علی 4899 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔