پاکستان
24 فروری ، 2012

پشاور:تھانے پر خود کش حملہ اور فائرنگ،ایس ایچ او سمیت 4اہلکار جاں بحق

پشاور:تھانے پر خود کش حملہ اور فائرنگ،ایس ایچ او سمیت 4اہلکار جاں بحق

پشاور… پشاور کے تھانہ سی ڈویژن پر شدت پسندوں کے خود کش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 8زخمی ہو گئے۔ تاہم سی سی پی او پشاور کے مطابق دہ اہلکار جاں بحق اور 6زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق پشاور کے تھانہ سی ڈویژن پر علی الصبح دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے بعد ملحقہ علاقے دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھے۔ پولیس اور حملہ آوروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ چالیس منٹ سے زیادہ وقت تک جاری رہا۔ ابتدئی اطلاعات کے مطابق حملے میں آٹھ پولیس اہل کار زخمی ہوئے جن میں سے 4 لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔سی سی پی او پشاور امتیاز الطاف کے مطابق دو خودکش حملہ آوروں نے تھانہ سی ڈویژن میں پولیس مقابلے کے دوران خود کو اڑایا۔ زخمی پولیس اہل کاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا۔ جہاں چھ زخمی زیرعلاج ہیں جن میں دو کی حالت نازک ہے۔

مزید خبریں :