پاکستان
09 جنوری ، 2013

دُنیا کے حالات تیسری عالمی جنگ کا عندیہ دے رہے ہیں،الطاف حسین

دُنیا کے حالات تیسری عالمی جنگ کا عندیہ دے رہے ہیں،الطاف حسین

لندن…ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ پوری دنیا کے شوریدہ حالات تیسری عالمی جنگ کا عندیہ دے رہے ہیں۔وہ لندن کے گردونواح کی یونیورسٹیوں اورکالجوں کے طلباء وطالبات کے نمائندہ وفد سے بات کررہے تھے۔ الطاف حسین نے کہا کہ تمام ممالک حقائق کی روشنی میں مشاورت سے کام لے کر مستقبل کی منصوبہ بندی کریں۔ پاکستان ، انڈیا، افغانستان، ایران،امریکہ اوریورپی دُنیا نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو کسی بھی وقت تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :