Time 13 ستمبر ، 2023
جرائم

کامران اکمل کے کزن کو دوران ڈکیتی قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے سبزہ زار کے علاقے میں چھاپا مارا گیا تھا: پولیس— فوٹو: فائل
قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے سبزہ زار کے علاقے میں چھاپا مارا گیا تھا: پولیس— فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں مطلوب اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔

کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) پولیس کے ترجمان کے مطابق قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے سبزہ زار کے علاقے میں چھاپا مارا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، کارروائی کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزم وسیم نے ایک ماہ پہلے کرکٹر کامران اکمل کے کزن کو دوران ڈکیتی قتل کیا تھا۔

مزید خبریں :