24 فروری ، 2012
فیصل آباد/بہاولپور… فیصل آباد اور بہاول پور ریجن میں سی این جی اسٹیشن آج دوسرے روز بھی بند ہیں۔سی این جی کی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔فیصل آباد ریجن کے علاقوں سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، خوشاب،میانوالی اورچنیوٹ میں سی این جی اسٹیشن جمعرات کی صبح 6بجے سے بند ہیں۔ بہاولپورریجن کے علاقوں رحیم یارخان،بہاول نگر اور دیگر میں بھی سی این جی اسٹیشن بند ہیں۔دونوں ریجن میں سی این جی اسٹیشن ہفتے کی رات دس بجے کھول دیئے جائیں گے۔سی این جی کی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔اور پبلک ٹرانسپوٹرز منہ مانگے کرائے وصول کررہے ہیں۔