15 ستمبر ، 2023
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی قبضے میں لی گئی بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید نے گاڑیوں کے حوالے سے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس ارباب طاہرپر مشتمل بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پولیس نے شیخ رشید کی گاڑیاں غیرقانونی طورپر قبضے میں لیں لہٰذا گاڑیاں جہاں سے قبضے میں لی گئی تھیں اسی جگہ واپس کی جائیں۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ شیخ رشید کو شریک ملزم کے ضمنی بیان پر مقدمے میں نامزد کیا گیا، ان کی قبضے میں لی گئی گاڑیاں جرم میں استعمال نہیں ہوئیں۔
عدالت نے مزید کہا کہ بظاہرپولیس نےگاڑیاں شیخ رشید کو سرینڈرکرانے کیلئے قبضے میں لیں، ان کی گاڑیاں قبضے میں لیتے ہوئے قانونی طریقہ کار نہیں اپنایا گیا۔