Time 16 ستمبر ، 2023
کھیل

ایشیاکپ: سری لنکا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی بھارت کیخلاف فائنل سے باہر ہوگئے

سری لنکا اور بھارت کے درمیان فائنل کل یعنی 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا__فوٹو: فائل
سری لنکا اور بھارت کے درمیان فائنل کل یعنی 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا__فوٹو: فائل

ایشیا کپ فائنل سے قبل سری لنکا کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ ٹیم کے اہم بولر انجری کے سبب فائنل نہیں کھیل سکیں گے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق مہیش ٹھیکشانہ بھارت کے خلاف فائنل سے باہر ہو گئے۔

مہیش ٹھیکشانہ پاکستان کے خلاف میچ میں دائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے۔

لنکن بورڈ کے مطابق مہیش ٹھیکشانہ کی جگہ سہان ارچشیگھے کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا اور بھارت کے درمیان فائنل کل یعنی 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :