جرائم
Time 16 ستمبر ، 2023

کراچی ڈیفنس سے 15 سالہ گھریلو ملازمہ لاپتہ ہوگئی

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 ایکسٹینشن سے 15سالہ  ملازمہ وجیہہ لاپتہ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی ڈیفنس فیز 2 ایکسٹینشن کے قریب ایک بنگلے پرکام کرتی ہے۔ 

ڈیفنس فیز 2 ایکسٹینشن سے گھر میں کام کرنے والی 15 سالہ وجیہہ کے لاپتہ ہونے سے کچھ دیر قبل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں وجیہہ کو کام سے فارغ ہو کر واپس جاتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم وجیہہ کہاں گئی تاحال کچھ پتا نہیں لگ سکا۔

واقعے کا مقدمہ وجیہہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس میں درج کرلیا گیا ہے۔ 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق 15 سالہ وجیہہ اور اسکی والدہ گھروں میں کام کرتی ہیں وجیہہ کو مالکن کے گھر پیسے لینے بھیجا تھا، وجیہہ پیسے لے کر گھر سے واپس نکلی لیکن اپنی ماں کے پاس نہیں پہنچی۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ جب والدہ مالکن کے گھر پہنچی تو پتا چلا کہ وجیہہ کچھ دیر پہلے تنخواہ کی رقم لے کر چلی گئی تھی۔

مزید خبریں :