17 ستمبر ، 2023
ایشیا کپ ون ڈے ایونٹ کے فائنل میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں آج کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی، ایک طرف بھارت ہے جو ایشیا کپ کا ٹائٹل سات بار اپنے نام کرچکا ہے۔
دوسری جانب6 بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے والی سری لنکن ٹیم بھارتی سورماؤں کو قابو کرنے کی راہ تک رہی ہے۔
لیکن اس صورتحال سے دوسری طرف بھارتی کپتان کی فائنل سے قبل بھارتی کرکٹر شبمن گل سے جھنجلائے ہوئے انداز میں گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی جو کہ وائرل ہو رہی ہے۔
ایکس (ٹوئٹر ) پر بھارتی کپتان کی لفٹ کے باہر کرکٹر شبمن گل سے گفتگو کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں روہت شرما کو کہتے سنے جاسکتا ہے کہ ’نہیں ایسا نہیں ہوگا پاگل ہے کیا؟۔
بھارتی کپتان کی اس ویڈیو نے بھارتی شائقین کرکٹ کو تشویش میں ڈال دیا ہے کہ آخر شبمن گل کی وہ کیا بات تھی جس نے کپتان کو جھجھلاہٹ کا شکار بنا دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ اس ویڈیو کے ذریعے کوئی پرینک کروا رہا ہے۔