Time 18 ستمبر ، 2023
کھیل

کرکٹر احمد شہزاد کا ارشد ندیم کیلئے 10 لاکھ روپے کا تحفہ

ایتھلیٹ ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں بھی میڈل اپنے سینے پر سجائیں گے: احمد شہزاد__فوٹو: ٹوئٹر/احمد شہزاد
ایتھلیٹ ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں بھی میڈل اپنے سینے پر سجائیں گے: احمد شہزاد__فوٹو: ٹوئٹر/احمد شہزاد

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر ایتھلیٹ ارشد ندیم کو قومی کرکٹر احمد شہزاد نے 10 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔

احمد شہزاد نے ارشد ندیم کو پاکستان کے لیے میڈل جیتنے پر مبارکباد بھی دی اور کہا کہ ارشد ندیم نے یہ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔

احمد شہزاد نے کہا کہ ارشد ندیم ایشین گیمز میں بھی پاکستان کے لیے میڈل جیتیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایتھلیٹ ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں بھی میڈل اپنے سینے پر سجائیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر احمد شہزاد نے ارشد ندیم کے ہمراہ تصاویر بھی جاری کیں اور لکھا کہ ایک نصیحت جو میں نے انہیں کی، وہ یہ کہ کبھی ہار نہ مانیں اور بلاشبہ مسلسل محنت سے آپ کے خواب حقیقت بن جائیں گے۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے حالیہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے اور ارشد کی یہ کامیابی ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کا پہلا میڈل ہے۔

مزید خبریں :