Time 19 ستمبر ، 2023
کاروبار

ایس آئی ایف سی کے قیام سے ملک میں 70 ارب کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع

ڈالر کی قیمت میں کمی کی طرح بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں: کاروباری طبقہ/ فائل فوٹو
ڈالر کی قیمت میں کمی کی طرح بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں: کاروباری طبقہ/ فائل فوٹو

آرمی چیف جنر ل عاصم منیر کی کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں اور  اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے قیام کے بعد پاکستان میں 70 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

کاروباری طبقے نے اس امکان کو ملک کے لیے مثبت اور خوش آئند قرار  دیتے ہوئے کہا کہ  آرمی چیف سے کاروباری طبقے کی ملاقاتوں اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل قائم ہونے کے بعد پاکستان میں جلد ہی  70 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے جس سے معیشت ٹریک پر چڑھ جائے گی۔

کاروباری برادری کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کی طرح بجلی اور  پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

کاروباری طبقے کا کہنا ہے کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے تحت بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری آنے سے ملک میں لاکھوں افراد کو نہ صرف روزگار ملے گا بلکہ زرمبادلہ ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں :