کراچی: نارتھ ناظم آباد شپ اونرز کالج کے قریب فائرنگ میں دو افراد جاں بحق

دونوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، واقعہ کی جگہ سے صرف ایک موٹر سائیکل ملی ہے، مرنے والے دونوں افراد سے اسلحہ بھی نہیں ملا: ایس ایس پی سینٹرل__فوٹو: فائل
دونوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، واقعہ کی جگہ سے صرف ایک موٹر سائیکل ملی ہے، مرنے والے دونوں افراد سے اسلحہ بھی نہیں ملا: ایس ایس پی سینٹرل__فوٹو: فائل

کراچی: نارتھ ناظم آباد شپ اونرز کالج کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی، دونوں افراد کی لاشیں فاصلے سے ملی ہیں۔

فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق  دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، واقعہ کی جگہ سے صرف ایک موٹر سائیکل ملی ہے جب کہ مرنے والے دونوں افراد سے اسلحہ بھی نہیں ملا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ اہل علاقہ کے مطابق 7،8 گولیاں چلنے کی آواز آئی تھی۔

مزید خبریں :