Time 20 ستمبر ، 2023
پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی تیز بارش شروع

کراچی میں آج 24 گھنٹےکے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے __فوٹو: فائل
کراچی میں آج 24 گھنٹےکے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے __فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا آغاز ہوگیا۔

اس وقت قائد آباد، لانڈھی، کورنگی اور سہراب گوٹھ میں بارش ہورہی ہے، اس کے علاوہ ملیر میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج بدھ کی دوپہریا شام میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج 24 گھنٹےکے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر یا شام میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :