Time 20 ستمبر ، 2023
پاکستان

سپریم کورٹ کے نیب کیسز کی واپسی کے فیصلےکے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں: نیب حکام

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کا کہنا ہےکہ  سپریم کورٹ کے نیب کیسز کی واپسی کے فیصلے کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

نیب حکام کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ترامیم سے متاثر ریفرنسز احتساب عدالتوں کو واپس بھیجیں گے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر نیب  سے متعلق چلنے والے اعداد وشمار درست نہیں ہیں، ایک  دو روز میں احتساب عدالتوں کو قانون کے مطابق ریفرنسز واپس بھیجیں گے۔

نیب حکام نے مزید کہا ہےکہ  قانونی رائے آتے ہی نیب اپنی قانونی ذمہ داریاں نبھائےگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نیب ترامیم کی 10 میں سے 9 ترامیم کالعدم قرار دی تھیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاکہ نیب ترامیم سے مفاد عامہ کے آئین میں درج حقوق متاثر ہوئے، نیب ترامیم کے تحت بند کی گئی تمام تحقیقات اور انکوائریز بحال کی جائیں۔

مزید خبریں :