Time 21 ستمبر ، 2023
پاکستان

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

ڈی ایچ اے، ابراہیم حیدری اور کورنگی میں 2، 2 ملی میٹر اور گلشن حدید میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
ڈی ایچ اے، ابراہیم حیدری اور کورنگی میں 2، 2 ملی میٹر اور گلشن حدید میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر میں سب سے زیادہ بارش پی اے ایف مسرور بیس پر 16 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ سرجانی میں 14.7، اورنگی ٹاؤن 12.4، کیماڑی 11.5،  نارتھ کراچی 9.8، پی اے ایف فیصل بیس 9، ناظم آباد 7.1، اولڈ ائیرپورٹ 4.6، قائدآباد 3.5 اور  یونیورسٹی روڈ پر 2.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی ایچ اے، ابراہیم حیدری اور کورنگی میں 2، 2 ملی میٹر،  گلشن حدید میں ایک ، سعدی ٹاؤن میں 0.5 اور سب سے کم جناح ٹرمینل پر 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں :