21 ستمبر ، 2023
محکمہ موسمیات نے آج شام میں بھی کراچی میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جب کہ شام میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہواؤں کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔