22 ستمبر ، 2023
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ ( ایس یو آئی) کے ایک اے ایس آئی کو ملزم چھوڑنے کے عوض رشوت طلب کرنے پر معطل کر کے عہدے میں تنزلی کر دی گئی ہے۔
ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق ایس آئی یو کے اے ایس آئی ساجد کی ٹیم نے ایک ملزم سبحان جتوئی کو گرفتار کیا تھا۔
ایس ایس پی جنید شیخ نے بتایا کہ گرفتار ملزم ایک پولیس اہلکار کے قتل پولیس مقابلے اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھا جسے رہا کرنے کے عوض اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے اے ایس آئی ساجد نے اہل خانہ سے رہائی کے لیے5 لاکھ روپے طلب کیے۔
جنید شیخ کے مطابق اے ایس آئی نے ملزم کے موبائل فون سے اہل خانہ سے ڈیل کی، ملزم کا بھائی ایک لاکھ 70 ہزار روپے دینے پر آمادہ ہوا جس پر معاملہ ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ تک پہنچ گیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایس پی جنید شیخ نے اے ایس آئی ساجد کو معطل کر کے عہدے میں تنزلی کر دی، قتل اور پولیس مقابلے میں مفرور ملزم سبحان جتوئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا بعد ازاں ملزمان کی تحویل سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔