کھلاڑی کوئی بھی ہو، پرفارم نہ کیا تو کپتان انھیں ڈراپ کردینگے: ذکا اشرف

بابر اعظم کو تجویز دی گئی تھی کہ لیگ بریک گگلی بولر شاداب خان فارم کے مسئلے سے دوچار ہیں، مناسب ہو گا کہ انھیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں نا رکھا جائے: ذکا اشرف— فوٹو: فائل
بابر اعظم کو تجویز دی گئی تھی کہ لیگ بریک گگلی بولر شاداب خان فارم کے مسئلے سے دوچار ہیں، مناسب ہو گا کہ انھیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں نا رکھا جائے: ذکا اشرف— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے کہا ہے کہ کھلاڑی کوئی بھی ہو ، پر فارم نہ کیا تو کپتان انھیں ڈراپ کردینگے۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ کپتان بابر اعظم کو تجویز دی گئی تھی کہ لیگ بریک گگلی بولر شاداب خان فارم کے مسئلے سے دوچار ہیں، مناسب ہوگا کہ انھیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں نہ رکھا جائے لیکن کپتان بابر اعظم نے خواہش ظاہر کی کہ وہ شاداب خان کو ورلڈ کپ میں بطور نائب کپتان ٹیم کیساتھ لے جانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ کپتان نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ اگر کسی کھلاڑی نے ورلڈ کپ میں پرفارمنس نہ دی تو انھیں فائنل لائن الیون سے ڈراپ کردیا جائیگا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بھی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے اعلان کے بعد جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا اگر شاداب خان اور نواز نے پرفارم نہ کیا تو ہمارے پاس اسامہ میر کی صورت میں تیسرا آپشن موجود ہے۔

مزید خبریں :