انجیکشن لگواتے ہی نظر آنا بند ہوگیا: بینائی سے محروم متاثرین کی گفتگو

انجیکشن لگنےکے بعد آنکھ میں تکلیف شروع ہوگئی تھی، ماڈل ٹاؤن کے اسپتال سے انجیکشن لگوایا تھا: متاثرین/ فائل فوٹو
انجیکشن لگنےکے بعد آنکھ میں تکلیف شروع ہوگئی تھی، ماڈل ٹاؤن کے اسپتال سے انجیکشن لگوایا تھا: متاثرین/ فائل فوٹو

لاہور: آنکھوں کے انفیکشن کے سبب مخصوص انجیکشن لگواکر بینائی سے محروم ہونے والے افراد کا کہنا ہےکہ ڈاکٹرز نے انہیں تین انجیکشن لگوانے کا کہا تھا۔

متاثرہ افراد نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ انجیکشن لگنےکے بعد آنکھ میں تکلیف شروع ہوگئی تھی، ماڈل ٹاؤن کے اسپتال سے انجیکشن لگوایا تھا۔

متاثرین کے مطابق ڈاکٹرز نے تین انجیکشن لگانے کا کہا تھا، پہلے انجیکشن سے ہی بینائی چلی گئی،  6 ہزار روپے کا انجیکشن خریدا تھا، جناح اسپتال سے آپریشن ہوئے ہیں، آنکھوں کا انفیکشن صاف ہوا ہے، ابھی تک دکھائی دینا شروع نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں جعلی انجیکشن لگنے سے بینائی متاثر ہونے کے اب تک 68 مریض سامنے آچکے ہیں۔

پنجاب میں انجیکشن سے بینائی متاثر ہونے کے معاملے کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر کے اسپتالوں اور فارمیسیز کو متعلقہ انجیکشن استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

مزید خبریں :