بالی وڈ لیجنڈری اداکارہ وحیدہ رحمان سے منسوب ڈانس ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

گزشتہ روز بھارتی حکومت کی جانب سے بالی وڈ لیجنڈری اداکارہ وحیدہ رحمان کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا— فوٹو: اسکرین گریب
گزشتہ روز بھارتی حکومت کی جانب سے بالی وڈ لیجنڈری اداکارہ وحیدہ رحمان کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا— فوٹو: اسکرین گریب

85 سالہ بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ وحیدہ رحمان سے منسوب ڈانس ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔

گزشتہ روز بھارتی حکومت کی جانب سے بالی وڈ لیجنڈری اداکارہ وحیدہ رحمان کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا  گیا۔

وحیدہ رحمان نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں مشہور پیاسا، کاغذ کے پھول، چودھویں کے چاند، گائیڈ، صاحب بیوی اور غلام سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔

بھارتی حکومت نے بھارتی سنیما کیلئے گراں قدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔

اس سے قبل وحیدہ رحمان نیشنل ایوارڈ سمیت کئی فلمی ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

بھارتی حکومت کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بزرگ خاتون کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ وحیدہ رحمان  85 سال کی عمر میں بھی اسی انداز میں اپنی فلم کے مشہور گیت ’آج پھر جینے کی تمنا ہے‘ پر رقص کر رہی ہیں۔

تاہم یہ دعویٰ درست نہیں ہے کیونکہ وہ ویڈیو وحیدہ رحمان کی نہیں بلکہ سنیلا اشوک نامی خاتون کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سنیلا اشوک ٹیچر رہی ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد رقص بھی کرتی ہیں۔

یہ  ویڈیو ان کے یوٹیوب چینل پر 2 جنوری 2022 کو ریلیز کی گئی تھی۔


مزید خبریں :