24 فروری ، 2012
کراچی/حیدرآباد… گزشتہ روز لاہور میں طیارے کوحادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالی پائلٹ انیتا قریشی کی نماز جنازہ اور تدفین ادا کردی گئی ہے، انیتا کے بھائی نے طیارے میں فیول کی کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ جمعرات کی دوپہرسیسنا طیارہ نے والٹن روڈ ائیرپورٹ سے پرواز بھری اور تھوڑی دیر فضا میں رہنے کے بعد ماڈل ٹاوٴن کے ایچ بلاک کے ایک گھر کے گیراج میں گرکرتباہ ہوگیا۔ طیارے میں سوار پائلٹ انیتا قریشی اور کو پائلٹ وقارآصف موقع پر جاں بحق ہوئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونیوالی طیارے کی پائلیٹ انیتا قریشی کو نماز جنازہ کے بعد بخاری شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے،انیتا قریشی کے بھائی پیرارشدقریشی کا کہنا کہ انہیں سول ایوی ایشن کی تحقیقات پر اعتماد نہیں ، جہاز خستہ حال تھا ، واقعے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیئے، انیتا کے بھائی نے طیارے میں فیول کی کمی کا بھی خدشہ بھی ظاہر کیا۔ ادھر تربیتی طیارہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے زیر تربیت پائلٹ وقار شیخ کی نمازجنازہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں عزیر و اقارب کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ورثا میت لے کر اپنے رات گئے کراچی پہنچے۔ نمازجنازہ بھٹائی آباد میں ادا کی گئی ،جس کے بعد تدفین کے لیئے پہلوان گوٹھ کے قبرستان میں کردی گئی۔