پاکستان
11 جنوری ، 2013

لانگ مارچ: دہشت گردی کا خدشہ، پنجاب حکومت کاطاہرالقادری کو خط

لانگ مارچ: دہشت گردی کا خدشہ، پنجاب حکومت کاطاہرالقادری کو خط

لاہور…پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور لانگ مارچ کے شرکاء کو سنگین دہشت گردی کے خطرات کا سامناہے ، منتظمین کے تعاون کے بغیر فول پروف سیکورٹی کی فراہمی مشکل ہے۔ ہوم سیکریٹری پنجاب کی جانب سے ڈاکٹر طاہرالقادری کو لکھے گئے خط میں ان کی سیکورٹی کیلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا ہے ۔ خط کے مطابق لانگ مارچ کو سبوتاژ کیے جانے کا خدشہ اور ڈاکٹر طاہر القادری اور شرکاء کو سنگین دہشتگردی کے خطرات کا سامناہے ۔ خط کے مطابق لانگ مارچ کے دوران 32 پولیس ملازمین، 12 ایلیٹ فورس اہلکار اور پنجاب رینجرز کے اہلکار تعینات ہونگے، موثر سیکورٹی کیلئے مارچ کے منتظمین کے متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطے پر زور دیا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈی آئی جی آپریشنز سہیل خان کو کوآرڈی نیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :