Time 02 اکتوبر ، 2023
دنیا

سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعات پرسعودی عرب کی شدید مذمت

سوئیڈن کی حکومت اشتعال، نفرت اور تفرقہ پیدا کرنے والے واقعات کی فوری روک تھام کرے: سعودی وزارت خارجہ— فوٹو: فائل
سوئیڈن کی حکومت اشتعال، نفرت اور تفرقہ پیدا کرنے والے واقعات کی فوری روک تھام کرے: سعودی وزارت خارجہ— فوٹو: فائل

سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے کے واقعات پر سعودی عرب کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہاپسندوں کو قرآن مجید کی بے حرمتی کی اجازت دینا انتہائی افسوسناک ہے۔

سعودی عرب نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئیڈن کی حکومت اشتعال، نفرت اور تفرقہ پیدا کرنے والے واقعات کی فوری روک تھام کرے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں اور بلخصوص اسلامی ممالک اور عالمی برادری کی جانب سے ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے وہاں بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت پر تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے تاہم سوئیڈن کی حکومت ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے اظہار رائے کی آزادی کا جواز پیش کرتی رہی تھی۔

مزید خبریں :