Time 30 جنوری ، 2025
دنیا

ڈاکٹر مریض دیکھنے کے بجائے سوشل میڈیا میں مگن، اسپتال لائی گئی خاتون انتقال کر گئی

ڈاکٹر مریض دیکھنے کے بجائے سوشل میڈیا میں مگن، اسپتال لائی گئی خاتون انتقال کر گئی
یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع مین پوری میں قائم ایک پرائیوٹ اسپتال میں پیش آیا/ فوٹو سوشل میڈیا

بھارت میں ایک ڈاکٹر کی بے حسی اور غفلت کے باعث 60 سالہ بزرگ خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع مین پوری میں قائم ایک نجی اسپتال میں پیش آیا، جہاں ایک بزرگ خاتون کو دل میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر مریض کے بجائے سوشل میڈیا پر ریلز دیکھنے میں مصروف تھا جس کی وجہ سے 60 سالہ پرویش کماری  نامی بزرگ خاتون زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر کی یہ غفلت اسپتال میں لگے سی سی ٹی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون بے یار و مددگار موجود ہے، ڈاکٹر کے بجائے نرس اور دیگر عملے نے خاتون کو دیکھا لیکن بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے بزرگ خاتون دنیا سے رخصت ہوگئی۔

خاتون کی موت کے بعد بیٹے کی جانب سے احتجاج کیا گیا تو  ڈاکٹر نے بیٹے کو ہی تھپڑ جڑ دیا جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ پولیس نے فوری اسپتال پہنچ کر ڈاکٹر کو گرفتار کیا اور ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

مزید خبریں :