30 جنوری ، 2025
اسٹاک ہوم: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے عراقی شخص کو اس کے گھر میں قتل کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق سے تعلق رکھنے والے سلوان مومیکا نامی شخص نے سوئیڈن میں بار بار قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی اور اس نے 2023 میں قرآن پاک کو نذر آتش بھی کیا تھا جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے سلوان مومیکا کو گھر میں فائرنگ کرکے ہلاک کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسٹاک ہوم کی عدالت نے آج سلوان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنانا تھا جو اب 3 فروری تک ملتوی کردیا گیا ہے۔